سلطان پور: ایک چونکا دینے والے واقعہ میں اتر پردیش کے سلطان پور ضلع کی جیل کے احاطے میں دو قیدی ایک درخت سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔ مرنے والے قیدیوں کی شناخت کریا پاسی اور منوج کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں قتل کے الزام میں جیل میں تھے اور دونوں کا تعلق امیٹھی ضلع سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور اور ایس پی سومن برما جیل پہنچے۔ تحقیقات میں مدد کیلئے فارنسک ٹیموں اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور دیگر قیدیوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔