اسمبلی انتخابات سے قبل اتر پردیش میں سیاسی پارا اٹھنا شروع ہوگیا ہے۔ادھر جمعہ کو بی ایس پی اور کانگریس کے کچھ وزراء جھٹکا دیتے ہوئے ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں۔اس میں سابق وزیر آر کے چودھری سمیت بی ایس پی اور کانگریس کے دو درجن رہنماؤں نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت لی۔ آر کے چودھری کو بہوجن سماج پارٹی کے بانی ممبروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ بی ایس پی سے تعلق رکھنے والے آر کے چودھری نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں کو جمعہ کے روز پارٹی کے ریاستی صدر مقام میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حلف دلائی اس میں آر کے چودھری کے ساتھ دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ آر کے چودھری کے ساتھ سابق ایم ایل اے کالیچرن راجبھر اور سابق آئی پی ایس آفیسر گربن لال کو سماجوادی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔