بستی۔ 4مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بستی میں مالی سال202۔21 میں ترقیاتی پروجکٹوں پر 4ارب 76 کروڑ 83 لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے بتایا کہ زراعت پر 3408 لاکھ روپئے ،صحت پر 5672 لاکھ ،تعلیم پر 2707 روپئے ، روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں 16204 روپئے ،سڑکوں کی تعمیر پر 5996،سماجی سیکورٹی پر 4302،شہری پینے کے پانی پر140لاکھ،شجرکاری پر840لاکھ،دیہی صفائی پر 1332،دیہی رہائش پر 6240لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع اسکیم میں منریگا پر ایک ارب 40 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سبھی محکموں کے افسران کو آنے والے مالی سال کی اسکیمات کو چلانے کے لئے ایکشن پلان کے مطابق ابھی سے تیار کرنے کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔