سجیت پانڈے لکھنؤ اور آلوک سنگھ نوئیڈہ کے کمشنر
لکھنو13جنوری(سیاست ڈاٹ کام )ریاست میں محکمہ پولیس کو مزید متأثر کن بنانے ،جرائم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور اس کی جواب دہی طے کرنے کے مقصد کے تحت اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو ریاستی کابینہ کی منظوری کے بعد ریاستی راجدھانی لکھنؤ اور گوتم بدھ نگر(نوئیڈا) میں پولیس کمشنر سسٹم کے نفاذ کا اعلان کردیا۔میرٹھ کے اے ڈی جی آلوک سنگھ گوتم بدھ نگر(نوئیڈا) کا پہلا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے جبکہ اے ڈی جی پریاگ راج سجیت پانڈے لکھنؤ کے پہلے پولیس کمشنر ہوں گے ۔پیر کو کابینہ میٹنگ کے بعد نئے سسٹم کے بارے میں بذات خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ان کی حکومت ہر قسم کے حالات سے نبرآزما ہونے کے لئے پرعزم ہے اور یہ نیا سسٹم کرائم پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے پولیس کو مزید طاقت ور بنائے گا۔ساتھ ہی ہم نے دونوں شہروں میں دو پولیس خاتون پولیس افسر تعینات کئے ہیں تاکہ خواتین کے خلاف جرائم پر قابو حاصل کیا جاسکے ۔یہ افسران خواتین کے خلاف زیر التوا معاملات کو دیکھیں گی۔لکھنؤ میں پولیس کمشنریٹ 40 پولیس اسٹیشن اور نوئیڈا میں یہ بشمول نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے 25 پولیس اسٹیشنوں پر محیط ہوگا۔