بستی۔ اترپردیش کے ضلع بستی کے سابق وزیر و سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام پرساد چوھدری کو کوتوالی پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا۔ان کے گھر کے باہر کثیر تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں بلاک پرمکھ کا انتخاب چل رہا ہے ۔ سیکورٹی انتظام کے سلسلے میں احتیاط کے طو رپر مسٹر چودھری کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا گیا ہے ۔