٭ اترکھنڈ اور اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی بھی ان افراد میں شامل ہیں جن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ انہوں نے لکھنؤ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف موم بتی مارچ میں حصہ لیا تھا۔ ایف آئی آر میں یہ شکایت کی گئی ہیکہ انتظامیہ سے اجازت کے بغیر کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عزیز قریشی شہریت ترمیمی قانون کو فرقہ وارانہ قرار دیا اور کہا کہ اس ملک کو مذہب کی بنیاد پر کچھ بھی نہیں چاہئے۔