لکھنؤ ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے ناراض کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر نے آج پسماندہ طبقات فلاح و بہبود محکمہ کے خلاف اپنا مقدمہ واپس لے لیا ۔ قبل ازیں انہوں محکمہ پسماندہ طبقات فلاح و بہبود پر تقررات کے سلسلہ میں ریاستی پسماندہ ذاتوں کی کمیٹی کی سفارشات کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ان سے شام میں ملاقات کی تھی تاکہ ان کی برہمی کم کرسکیں۔ ان کے فرزند اروند راج بھر نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے اپنا مقدمہ واپس لے لیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک مکتوب چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے حوالے بھی کردیا گیا ہے۔