یوپی کے وزیر صحت کورونا کے شکار

   

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ کی آج کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد انہیں ہوم کوارنٹائن کردیا گیا ہے ۔سدھارتھ نگر میں واقع ‘بانسی کے راجہ’مسٹر سنگھ جمعرات کی رات سے ہی بخار میں مبتلا تھے جس کے بعدا نہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی جانچ کی گئی اور ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ سنگھ کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کے تقریبا 20اسٹاف اور افراد خانہ کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔پہلے ٹیسٹ کی تصدیق کے لئے وزیر صحت کی ایک دوسری جانچ کی جارہی ہے ۔