لکھنؤ: ٹھنڈ کی تند مزاجی کے ساتھ اترپردیش میں کہرے کی پرت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ جمعہ کو ریاست کے کئی اضلاع میں کہر کی لپیٹ میں رہے جس کی وجہ سے صبح 11بجے کے بعد سورج کی کرنوں نے زمین پر دستک دی۔لکھنؤ اور کانپور کے علاوہ مغربی اترپردیش کے کئی اضلاع میں حد نظر کی سطح 20میٹر سے بھی کم رہی جس کی وجہ سے رات میں گاڑیاں رینگتی نظر آئیں وہیں کچھ مقامات پر گاڑی ڈرائیوروں کو دن میں بھی لائٹ جلا کر چلنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ دنوں میں ٹھنڈ میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں وہیں کہرے کے قہر سے فی الحال کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے شمالی-مغربی ہوائیں ٹھنڈ بڑھائیں گی۔