اٹاوہ: اتر پردیش کے اٹاوہ میں غفلت کی وجہ سے گائے مر رہی ہیں ۔ اٹاوہ میں واقع گائو شالہ میں مرنے والی گایوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ مردہ گائے کو جے سی بی کے ذریعہ دفن کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 2 دنوں میں 16 گائیں ہلاک ہوچکی ہیں، گائوشالا رامائن میں مزید 12 گائیں ابھی بھی بیمار ہیں۔دو دن میں اتنی بڑی تعداد میں گایوں کی ہلاکت کی خبر ملنے کے بعد افسران نے گائوں میں پہنچ کر گائو شالہ کا معائنہ کیا۔