لکھنؤ۔3؍اگست ( ایجنسیز) اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک بولیرو کارکے بے قابو ہو کر نہر میں گر جانے سے 11 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ بولیرو میں 15 افراد سوار تھے جن میں 11 کی موت کے علاوہ دیگر 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں ایک لاپتہ ہے۔ بولیرو میں سوار سبھی لوگ درشن کیلئے جا رہے تھے۔ شدید بارش کی وجہ سے نہر کے کنارے کی سڑک خراب اور بے حد تنگ بھی تھی۔ بولیرو کو سائڈ سے گزارنے کی کوشش کے دوران اچانک گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور وہ نہر میں جا گری۔ گاڑی پانی میں پوری طرح ڈوب گئی جس سے سوار لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور خود بھی بچاؤ کام میں لگ گئے۔میڈیاکے مطابق 11 عقیدتمندوں کی نعشیں برآمد کی جا چکی ہے جبکہ تین لوگوں نے کسی طرح باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔ وزیراعظم مودی اور چیف منسٹر یوگی نے حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا اور مالی امداد کا اعلان کیا۔