کانپور : آئی آئی ٹی کانپور نے ریاستی حکومت کو ایک رپورٹ روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست گیر سطح پر ماہِ مئی میں ریاست کے 52 اسپتالوں میں سے کم از کم 10 نے آکسیجن کی قابل لحاظ مقدار ضائع کردی ہے ۔ سروے کرنے والی ٹیم نے مختلف اسپتالوں سے آکسیجن کی سربراہی کے اعداد و شمار حاصل کئے تھے ۔ یہ آکسیجن مریضوں کو سربراہ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔ ڈپٹی ڈائرکٹر آئی آئی ٹی کانپور مہیندر اگروال اس سروے کے سربراہ تھے ۔