یوپی کے 35 گاؤں میں بھیڑیوں کی دہشت ، 7 افراد ہلاک

   

لکھنؤ : اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے 150 کیلو میٹر کے فاصلہ پر تقریباً 35 گاؤں بھیڑیوں کی دہشت کی زد میں ہے۔ راتوں میں بھیڑیوں کا جھنڈ اب تک 6 بچوں سمیت 7 افراد کا شکار کرچکا ہے۔ بھیڑیوں کی دہشت پھیلتی جارہی ہے۔ مہسی تحصیل میں بھیڑیوں کا خوف اس قدر ہیکہ گاؤں والے لاٹھیاں اور ڈنڈے لیکر رات بھر پہرہ دے رہے ہیں۔

مولانا آزاد میڈیکل کالج میں طالب علم کی خودکشی
نئی دہلی: دہلی کے مولانا آزاد میڈیکل کالج میں میڈیکل کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ حکام نے اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہریانہ کا متوطن 30 سالہ امیت کمار کی نعش منگل کی شام ان کے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کمار ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کے پہلے سال کا طالب علم تھا۔