یوپی :گرو دھام مندر بنا کورونا کا ’ہاٹ اسپاٹ‘، کئی عقیدت مند ہوئے پازیٹیو !

   

لکھنؤ : آشرم میں ماسک پہننے، سوشل ڈسٹنسنگ، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کرنے جیسے کووڈ پروٹوکول کو صاف طور پر نظرانداز کیا گیا جس سے ہزاروں لوگوں کے کورونا وائرس کی زد میں آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ کے پاس ’گرو دھام مندر‘ آشرم میں تین روزہ مذہبی جلسہ ہوا تھا جس کے بعد یہ آشرم ’کورونا ہاٹ اسپاٹ‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس مذہبی جلسہ میں حصہ لینے پہنچے کئی عقیدت مندوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی ہے۔ اس خبر نے جلسہ میں شریک ہونے والے ہزاروں افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔