لکھنؤ: اترپردیش کی مین اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو ریاستی کی یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے چھ ماہ پورے ہونے پر ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کے دعووں کو کھوکھلا قرار دیا ہے ۔ ایک طرف وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو حکومت کے دوسرے میعاد کار کے 180 دنوں کی حصولیابیوں کا ‘عہد سازی حکمرانی کا بہترین میعار قرار دیا ہے تو دوسری طرف اکھلیش نے اس کے جواب میں یوگی حکومت کے ان کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ان دعوؤں کو کھوکلا بتایا جن کے پورا ہونے کا وقت مقررہ گذر گیا ہے اور ان کا ابھی تک آغاز بھی نہیں ہوپایا ہے ۔انہوں نے اس بار یوگی حکومت کے وزراء کو ہی نہں بلکہ افسران کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے ان پر غلط بیانی کا الزام لگایا ہے ۔ اکھلیش نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ‘ بی جے پی حکومت میں وزراء کی طرح افسران بھی فرضی دورے اور جھوٹے وعدوں و نقلی معائنوں کے لئے کافی ‘شاطر’ہوچکے ہیں۔