یوکرائنی بحران سے متعلق برلن میں بالٹک سربراہ اجلاس

   

برلن : جرمن دارالحکومت برلن میں یوکرائنی بحران سے متعلق بالٹک ریاستوں کا سربراہ اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں لیتھوانیا کے صدر گیتانس نوسی ایدا، ایسٹونیا کی وزیر اعظم کایا کَیلس اور لیٹویا کے سربراہ حکومت کرسٹیانس کیرِنس جرمن چانسلر شولز نے روس سے متعلق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ریاستیں خود کو روس کی طرف سے خطرے میں محسوس کرتی ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ماسکو حکومت سے سختی سے نمٹا جائے۔