انقرہ ۔ یوکرائن اور روس سرحدی تنازعہ پر ترکی کی ثالثی کو تسلیم کرلیا۔ ترک سفارتی ذرائع کے مطابق انقرہ نے نومبر میں یہ تجویز دی تھی، جس پر دونوں ممالک متقق ہوگئے ہیں۔ ترکی اس تناظر میں مذاکراتی عمل شروع کر رہا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ وہ فروری میں یوکرائن جائیں گے۔ادھر روس نے کہا ہے کہ یہ مرحلہ ابھی ابتدائی سطح پر ہے اور حل کے حوالے سے کسی فوری پیش رفت کی توقع نہیں۔