کیف: یوکرائن میں وزارت صحت کے مطابق ملک میں آج دوسرے روز بھی کورونا سے ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق چہارشنبہ کو 402 لوگ وبا کی وجہ سے وفات پا گئے تھے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 421 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں اس وقت کورونا کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔ حکام نے ایسٹر کی تعطیلات کے بعد 5 اپریل سے سخت پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت اسکول بند اور پبلک ٹراسپورٹ بہت کم کر دی جائے گی۔