برلن ۔ روس اور یوکرائن کے مابین جاری حالیہ تنازعہ کے درمیان جرمنی نے کہا ہے کہ کیف حکومت کو اسلحہ فراہم کرنا خارج از امکان ہے۔ جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اس بحران کے خاتمہ کے لیے سفارتی ذارئع استعمال کیے جائیں نہ کہ اسلحہ فراہم کر کے اس کو مزید ہوا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن روسی فوجی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔ دوسری طرف لیٹویا، لتھوانیا اور ایسٹونیا نے یوکرائن کو امریکی اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔