ماسکو: روس نے یوکرائن کے لیے امریکی فوجی مدد کو ماسکو کی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج قرار دے دیا۔ وزارت خارجہ نے نیٹو اتحاد پر الزام عائد کیا کہ وہ کیف حکومت کو اسلحہ فراہم کر کے تنازع کو ہوا دے رہی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق نائب وزیر دفاع سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ یوکرائن میں صورت حال خراب ہونے کی صورت میں روس اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ روس اور کریمیا سے دور رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی طرف سے بحیرہ اسود میں 2 جنگی جہازوں کی نقل و حرکت پر روس سخت مشتعل ہے۔ ریابکوف نے کہا کہ امریکی جہازوں کا ہمارے ساحلوں کے قریب کوئی کام نہیں ہے۔ واشنگٹن حکومت یہ ہماری طاقت کو آزما رہی ہے اور ہمارے صبر کا امتحان لینا چاہتی ہے۔ نائب وزیر خارجہ نے امریکا کو حالات بگڑنے کا انتباہ بھی دیا۔ دوسری طرف نیٹو کے سربراہ ڑینس اسٹولٹن برگ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوجیں فوری طور پر ہٹالے۔
