یوکرینی بندرگاہ سے 23 ملاح واپس

   

کیف ؍ نئی دہلی: یوکرین میں انڈین ایمبیسی نے کہا کہ مائیکولائیو بندرگاہ پر پھنسے ہوئے بقیہ 23 ہندوستانی ملاحوں کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا گیا اور انہیں بخاریسٹ کے راستے واپس لایا جا رہا ہے ۔سفارتخانے نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ باقی 23 ملاحوں کو نکال لیا گیا ہے ۔ وہ مالڈووا کی سرحد عبور کر کے بخاریسٹ جا رہے ہیں۔یہ ملاح 75 پھنسے ہوئے ہندوستانی ملاحوں کا حصہ ہیں۔ کے اس گروپ کا حصہ ہیں جو جنوبی یوکرین کے مائیکولائیو بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے ۔ جن میں سے 52 ملاحوں کو منگل کو نکال لیا گیا۔ ان کے ساتھ دو لبنانی اور تین شامی ملاح کو بھی نکال لیا گیا اور بقیہ 23 ملاح وہیں رہ گئے تھے ۔کیف میں ہندوستانی سفارتخانے نے کہا کہ اس نے مائیکولائیو بندرگاہ پر پھنسے ہوئے 75 ہندوستانی ملاحوں کو بچانے کیلئے مداخلت کی تھی۔