کیف : یوکرین کے توپ خانے کے حملے میں پیر کے روز چھ افراد ہلاک ہوگئے، جن میں دو صحافی اور اُن کا ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ یہ ماسکو کے زیر کنٹرول مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک میں اسائنمنٹ پر تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یوکرین کی گولہ باری میں روسی اخبار ازویسٹیا کے رپورٹر الیگزینڈر فیڈورچک، کیمرہ مین آندرے پانوف اور ڈرائیور الیگزینڈر سرکلی کی جانیں گئیں۔ وزارت خارجہ مزید کہا کہ یہ حملہ ایک گاڑی پر انتہائی درستگی والے راکٹ لانچر گولہ بارود کے ساتھ کیا گیا تھا جس کی شناخت پہلے عام شہری اور پریس کے ارکان کے طور پر کی گئی تھی۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب سعودی عرب میں روسی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تین سال پرانی جنگ میں ممکنہ جزوی جنگ بندی پر بات چیت کی گئی۔