یوکرینی حملے، پانچ ہزار روسی بچوں کا انخلا

   

ماسکو : بیلگوروڈ یوکرین کی سرحد سے متصل ایک روسی علاقہ ہے اور کییف کی جانب سے گزشت دو سالوں سے اسے بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی حکام نے اس علاقہ سے مجموعی طور پر نو ہزار بچوں کے انخلاء کا اعلان کر رکھا ہے۔ روسی حکام نے گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری شدید یوکرینی بمباری کے بعد روسی علاقہ بیلگوروڈ سے پانچ ہزاربچوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ یہ بات اس خطے کے گورنر نے آج ہفتہ کے روز بتائی۔ روسی علاقائی حکام نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ سرحد پار سے گولہ باری اور ڈرون حملوں میں ایک درجن سے زیادہ شہریوں کی ہلاکت کے بعد 9,000 نابالغوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔ گورنر ویاچسلاوو گلادکوف نے کہا کہ ہمارے پانچ ہزار بچے پہلے ہی خطے سے باہر ہیں۔ کل 1,300 بچے سینٹ پیٹرزبرگ، برائنسک اور ماخچکالا پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بچے، جو خطہ کے دارالحکومت بیلگوروڈ سمیت سرحد کے قریب میونسپلٹیوں میں رہتے ہیں، وہ اگلے ماہ سے فاصلاتی تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کاروبار حملوں کی وجہ سے بند ہونے پر مجبور ہوئے تھے انہیں دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی جب تک کہ عملے کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جائے” اور کھرکیوں کو ٹیپ کیا جائے۔ بیلگوروڈ یوکرین کی سرحد سے متصل ایک روسی علاقہ ہے اور اسے دو سال سے زائد عرصہ قبل تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے کییف کی جا نب سے بار بار نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ روسی حکام یوکرین پر اس علاقہ میں بلا تفریق اندھا دھند حملہ کرنے کا الزام لگاتے آئے ہیں۔ گورنر گلاڈکوف نے کہا کہ جمعہ کو یوکرین کا ایک ڈرون بیلگوروڈ شہر میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، جس سے ایک شخص ہلاک اور اس کی بیوی سمیت دو دیگر زخمی ہو گئے۔