یوکرینی صدر نے جنگ کے خاتمہ پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی

   

کیف : 25 ستمبر ( ایجنسیز ) یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے خاتمہ کے بعد عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا کہ روس سے جنگ کے خاتمے کے بعدعہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ رپورٹ کے مطابق یلنسکی نے کہاکہ میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، ناکہ صدارت کے عہدے پر براجمان رہنا ہے۔