کیف : یوکرینی صدر ولو دیمیر زینسکی نے فرانسیسی ہم منصب امانویل میکرون سے ٹیلیفون رابطے میں دونباس کی کشیدہ صورت حال پر غور کیا۔زیلنسکی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میں نے صدر میکرون کو دونباس کے محاذ پر ہونے والی پر تشدد جھڑپوں سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔یوکرینی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ اس محاذ پر ہوئی ہلاکتوں اور یوکرینی سیاست دان اور عالمی صحافی گولہ باری کی زد میں تھے جبکہ میں نے صدر ماکروں کے ساتھ اس کشیدگی کو ختم کرنے کیلیے سیاسی و سفارتی مفاہمت کی کوششیں پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ یوکرینی فوج کے مطابق،گزشتہ روز ہوئی گولہ باری کے نتیجے میں دو یوکرینی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔