یوکرینی صدر کا مصرمیں 5 ملین ڈالر مالیت کا عالیشان محل؟

   

قاہرہ : ایک مصری صحافی کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خاندان مصر کے ایل گونا ریزورٹ میں ایک لگژری ولا کا مالک ہے۔مصری صحافی کی طرف سے سامنے آنے والے کاغذات کے مطابق یوکرین کی خاتون اولگا کیاشکو جو کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی اہلیہ کی ممکنہ طور پر والدہ ہیں غردقہ شہر میں کاروباری شخصیت سامی ساویرس کی ملکیت ایل گونا ریزورٹ میں 5 ملین ڈالر مالیت کے ولا کی مالک ہے۔ یہ محل ایک خوبصورت مقام پر جہاں سے جنوبی مصر میں بحیرہ احمر کے ساحل کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ایل گونا ریزورٹ کی انتظامیہ نے اس خبر کی تردید کی ہے اور کیا ہے کی یوکرینی صدر کی اس علاقے میں کوئی جائیداد نہیں۔