یوکرینی طیارہ ایران نے مار گرایا، ٹرمپ کو شبہ

   

واشنگٹن ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرا ت کو کہا کہ انہیں تہران کے بیرون علاقہ میں یوکرینی طیارہ حادثہ کا شکار ہونے کے تعلق سے شبہات ہیں کیونکہ امریکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے شائد یوکرینی طیارہ کو غلطی سے مار گرایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس تعلق سے شبہات ہیں ۔ وہ طیارہ کافی کشیدہ ماحول میں پرواز کر رہا تھا اور کسی نے ہوسکتا ہے غلطی سے اس کو نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کے ریمارکس نیوز ویک ، سی بی ایس اور سی این این چیانل کی رپورٹ کے پس منظر میں ہے کہ طیارہ کو ایرانی ایر ڈیفنس سسٹم نے اتفاقی طور پر مار گرایا۔