٭ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عہد کیا ہیکہ ان کی حکومت ایران میں یوکرین جہاز کے حادثہ کا شکار ہونے سے متعلق جوابات حاصل کرے گی جس میں 63 کینیڈا کے شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے مہلوکین کے غمزدہ خاندانوں سے اظہارتعزیت کیا اور تیقن دیا کہ طیارہ حادثہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ بوئنگ 737 جیٹ طیارہ میں سوار تمام 176 افراد حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔