تہران ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران میں یوکرائن کے ایک مسافر طیارے کی تباہی کے واقعے کو سیاسی مسئلہ نہ بنایا جائے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا کہ یوکرین کی ایک فضائی کمپنی کے اس طیارے کی تباہی میں جن ممالک کے شہری مارے گئے تھے، ان ممالک کو اس واقعہ کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ گزشتہ ہفتہ جمعرات کے روز ایران کی طرف سے غلطی سے اس طیارے کے مار گرائے جانے کے نتیجے میں اس میں سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ زیادہ تر مسافر جن پانچ ممالک کے شہری تھے، ان ممالک نے تہران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہلاک شدگان کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کرے۔