کیف : ایک یوکرینی عدالت نے ایک روسی فوجی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ اس فوجی کو پیر کو یہ سزا سنائی گئی۔ 21 سالہ وادم آس نامی فوجی پر الزام تھا کہ اس نے شمالی مشرقی سومی نامے خطے میں ایک 62 سالہ یوکرینی مرد کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا۔ یہ جنگی جرائم سے متعلق یوکرین میں کسی روسی فوجی کے خلاف پہلا مقدمہ تھا اور اسی لیے علامتی طور پر اسے اہمیت حاصل ہے۔ ایسے خدشات بھی ہیں کہ اس کے رد عمل میں ماریوپول سے حراست میں لیے گئے یوکرینی فوجیوں پر بھی روس میں مقدمہ چلآا جا سکتا ہے۔ سارجنٹ وادم آس کی سزا پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے روس نے کہا ہے کہ اس کا دفاع نہیں کیا جا سکا مگر روس دیگر راستوں سے ایسا کرے گا۔