حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے تناظر میں کئی دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ ایک خوشی کا منظر بھی سامنے آیا ہے ۔ ایک فوجی یوکرین چھوڑ کر جانے والی اپنی گرل فرینڈ کو چیک پوسٹ پر تحقیقات کے دوران گھٹنوں بل زمین پر بیٹھ کر شادی کا پیشکش کیا جو سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگیا ۔ یہ واقعہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک فاسٹ ٹریک چیک پوسٹ پر پیش آیا ۔ شہر سے نکلنے والے افراد کو یوکرین کے فوجی چیک پوسٹ پر چیک کررہے تھے ۔ تاہم ایک فوجی نے محسوس کیا کہ اس کی گرل فرینڈ کار میں سفر کرنے والوں میں شامل تھی ۔ اس فوجی نے اپنی گرل فرینڈ کے پاس پہونچا گھٹنے کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش کی ۔ اچانک اس پیشکشی پر گرل فرینڈ حیران رہ گئی اور فوری اس کو قبول کرلیا ۔ فوجی نے گرل فرینڈ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انگوٹھی پہنائی جس پر گرل فرینڈ نے فوجی کو گلے لگایا ۔ دوسرے فوجیوں نے تالیاں بجاکر جوڑے کو مبارکباد دی ۔ چیک پوسٹ پر یوکرینی فوجیوں کے ساتھ کچھ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے جو سارے واقعہ کی فلم بندی کی جو سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے ۔۔ ن