یوکرینی فوجی نے چیک پوائنٹ پر محبوبہ کا ’’ہاتھ‘‘ مانگ کر اسے حیران کر دیا

   

کیف : یوکرین میں مسلح افواج کے ایک اہل کار نے اپنی محبوبہ کو اچانک شادی کی پیشکش کر کے حیران کر دیا۔ یہ واقعہ ملک کے جنوبی شہر اودیسا میں ایک فوجی چیک پوائنٹ کے نزدیک پیش آیا۔یوکرین کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک وڈیو جاری کی جس میں مذکورہ فوجی کو اپنی محبوبہ سے اس کا ہاتھ مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ایک لڑکی شہر کی سڑک پر ریت کی رکاوٹوں کے قریب چلتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ اس کے بعد یوکرینی فوجی نے اچانک وہاں پہنچ کر لڑکی کو منگنی کی انگوٹھی پیش کر دی۔منصوبے کے تحت رکاوٹ کے پیچھے چھپی ایک خاتون نے سامنے آ کر فوجی کو ایک گلدستہ دیا تاکہ وہ ان پھولوں کو اپنی محبوبہ کو پیش کرے۔