یوکرینی فوج روس کے زیر قبضہ شہر لیمان میں داخل

   

کیف :یوکرین کی فوج روس کے زیر قبضہ شہر لیمان میں داخل ہوگئی ہے۔ ادھر روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوجی لیمان شہر سے نکل گئے ہیں، روسی فوجیوں نے گھیراؤ سے بچنے کیلئے لیمان چھوڑا۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ گھنٹوں قبل یوکرینی فوج نے روس کے زیر قبضہ لیمان شہر کا محاصرہ کیا تھا۔