نئی دہلی: یوکرین کی خارجہ امور کی پہلی نائب وزیر ایمن ژاپارووا 9سے 12اپریل تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کر رہی ہیں۔ یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ یوکرین کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گی۔ مملکتی وزیرخارجی امور میناکشی لیکھی اور نائب قومی سلامتی مشیر سے بھی ملاقات کریں گی۔