انقرہ : صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین بحران کے پر امن حل کے لیے صدر ایردوان اپنی کوششیں جاری رکھیہوئے ہیں۔ ابراہیم قالن نے ایک کتابی نمائش کی افتتاحی تقریب کے بعد اخباری نمائندوں سے سوالوں کے جواب دیئے۔ترجمان نے بتایا کہ صدر اردغان نے حال ہی میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل ڑانز اسٹولٹن برگ سے رابطہ کیا جس میں یوکرین۔روس بحران کے خاتمے میں ترکی کے کردار کی اہمیت اجاگر کی گئی۔صدارتی ترجمان نے بتایا کہ صدر اردغان اس تنازعہ کے پر امن حل کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے انہوں نے روسی و یوکرینی رہنماوں کے درمیان ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے ،صدر اردغان کے گزشتہ دورہ یوکرین کے دوران جناب زیلنسکی سے اس حوالے پر بات چیت ہوئی تھی جبکہ روسی صدر سے بھی ٹیلی فون پر یہ موضوع زیر بحث لایا گیا تھا۔