انقرہ : ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکرمصطفی سشنتوپ نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مسائل کو پرامن ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔شن توپ جو استنبول میں بے اولو میونسپلٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے مہمان تھے، نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ دنیا تبدیلیوں کے حامل دور میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے مسائل ہیں جن کا حل ملتوی کر دیا گیا ہے، اور یہ کہ بلقان، قبرص، شام، عراق، آرمینیا، کریمیا اور یوکرین، خاص طور پر مشرقی یورپ کے مسائل دوسری جنگ عظیم کا سبب تھے لیکن ان کا حل تا حال التوا کا شکار ہے۔اسپیکر نے کہا کہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعیحل کیا جانا چاہئے۔”یوکرین اور روس کے درمیان مسائل کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر اس کے ہمارے خطے اور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند نتائج نہیں ہوں گے۔”