یوکرین بین الاقوامی اتحادیوں سے دیڑھ ارب یورو کی فوجی امداد حاصل کرنے پُرعزم

   

Ferty9 Clinic

نیٹو سربراہی اجلاس ہمارے لئے سودمند ثابت ہوا ، وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف کی وضاحت

کیف : یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے کہا ہے کہ ہمارا ملک، اپنے بین الاقوامی اتحادیوں سے، ایک ارب 50 کروڑ یورو کی عسکری امداد حاصل کرے گا۔ریزنیکوف نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں نیٹو ویلنیوس اجلاس میں یوکرین کیلئے اعلان کردہ امدادی پیکیج کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سربراہی اجلاس نہایت مفید رہا ہے۔ اجلاس میں بین الاقوامی اتحادیوں نے یوکرین کو ایک ارب 50 کروڑ یورو کی عسکری امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ریزنیکوف نے کہا ہے کہ جرمنی کے 70 کروڑ یورو کے نئے امدادی پیکیج میں 25 لیپرڈ 1A5 ٹینک، 40 مارڈر1A3 IFV ، دو پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹم، 5 برگیپانزر 2SAM، 20 ہزار 155 ملی میٹر توپ گولے اور 5 ہزار سموک ایمونیشن شامل ہے۔آسٹریلیا کا نیا امدادی پیکیج 30 بْش ماسٹر بکتر بند گاڑیوں اور ناروے کا امدادی پیکیج ایک ہزار بلیک ہارنٹ مائیکرو ڈرون اور NASAMS سسٹم پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ ناروے نے یوکرین کے لئے عسکری امدادی بجٹ کو بھی 93 کروڑ ڈالر کر دیا ہے۔ریزنیکوف نے برطانیہ کے بھی یوکرین کو 70 سے زائد جنگی گاڑیاں ،ٹینکوں کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ایمونیشن، سامان کی تعمیر و مرمت کے لئے 64،7 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ فرانس SCALP میزائلوں اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے لئے اضافی انجینئرنگ سامان فراہم کرے گا۔وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے کہا ہے کہ ہالینڈ ، یوکرین فضائیہ کو پائلٹ ٹریننگ اور فضائی دفاعی صلاحیت میں فروغ کی تربیت دے گا اور کینیڈا ٹرانس اٹلانٹک سلامتی کو تقویت دینے کیلئے 410 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔یوکرین مسلح افواج کی ٹاوریا یونٹ کے کمانڈر الیگزینڈر ٹارناوسکی نے سی این این کے لئے انٹرویو میں گذشتہ ہفتے امریکہ سے حاصل کردہ کلسٹر بموں کا ذکر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ابھی ہم نے کلسٹر بموں کا استعمال نہیں کیا لیکن یہ بم جنگ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیں ہے۔ٹارناوسکی نے کہا ہے کہ کلسٹر بموں کے استعمال کے علاقوں کا فیصلہ اعلیٰ سطحی حکام کریں گے۔