یوکرین تنازعہ سنگین ہوتے ہی تیل کی مارکیٹ میں تیزی

   

کیف۔ یوکرین کی جنگ کے دوران تیل کی سپلائی متاثر ہونے اور قلت کے باعث عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہوا، دوسری جانب اسٹاک مارکٹوں میں مندی کا رجحان ہے، کیونکہ سرمایہ کار افراط زر اور سست اقتصادی ترقی کے خدشات کا شکار ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ پانچ فیصد کے قریب ہوا اور نرخ 114ڈالر فی بیرل پر رکنے سے پہلے 120 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچے تھے۔ یہ قیمت گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ہے، جبکہ کوئلے سے لے کر قدرتی گیس اور ایلومونئیم تک ہرچیز کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ روس پر پابندیاں سخت تر ہوتی جارہی ہیں۔