یوکرین جنگ جیت سکتا ہے: بلنکن

   

واشنگٹن ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ جیت سکتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے روسی حملے کے جواب میں یوکرینی عوام کی غیر معمولی مزاحمت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کیف نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے عزائم کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کے مطابق پوٹن کو مطلوبہ مقاصد کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بلنکن نے مزید کہا کہ ماسکو کی کوشش ہے کہ وہ یوکرین میں حکومت بدل دے لیکن عوام اس کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں تاہم اس تنازعہ میں براہ راست شمولیت اختیار نہیں کر رہے۔