یوکرین سے اناج کی ترسیل معاہدہ پر امریکہ کا اردغان کو خراجِ تحسین

   

واشنگٹن : متحدہ امریکہ نے یوکیرین سے اناج کی ترسیل کے معاملے میں مشترکہ رابطہ کمیشن مرکز کے قیام کے سلسلے میں کوششوں پر صدر رجب طیب اردغان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈائریکٹر جان کربی نے زوم کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کو ملک کی خارجہ پالیسی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔استنبول میں مشترکہ رابطہ مرکز کے اپنا کام شروع کرنے کے حوالے سے روس کے بیانات کے بارے میں ایک سوال پر کربی نے کہا کہ “ہم نے مشترکہ رابطہ مرکز کو عملی جامہ پہنائے جانے سے متعلق خبریں پڑھی ہیں ۔ ہم ان خبروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”یہ بتاتے ہوئے کہ مرکز کو 20 ملین ٹن اناج کی کھیپ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جان کربی نے کہا، “ہم جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر کے افتتاح کے منتظر ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ معاہدے کے تمام فریقین وضع کردہ شرائط کو پورا کریں گے۔‘‘