یوکرین سے تاحال 450 تلنگانہ کے طلبہ ہندوستان پہنچے

   

حیدرآباد ۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) آپریشن گنگا کے تحت تاحال 450 تلنگانہ کے طلبہ یوکرین سے ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ طلبہ کو دہلی کے تلنگانہ بھون میں قیام و طعام کی تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ان طلبہ کو بذریعہ فلائیٹس حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت انہیں آپریشن گنگا کے تحت ہندوستان واپس لارہی ہے۔ تلنگانہ بھون کے ریسیڈنٹ کمشنر گورو اپل نے بتایا کہ ابھی تک تلنگانہ کے 450 طلبہ وطن واپس ہوچکے ہیں مزید 350 طلبہ یوکرین میں موجود ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ یوکرین کے سرحدی علاقوں میں موجود ہندوستانی سفارتخانوں کے عہدیداروں سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے تمام طلبہ کو ہندوستان واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دہلی ایرپورٹ پر تلنگانہ کے طلبہ کا استقبال کیا جارہا ہے۔ طلبہ کو ضرورت کے مطابق طبی امداد، طعام اور ٹرانسپورٹ کے تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ن