یوکرین سے لوٹی طالبہ سے بی جے پی ریاستی صدرکی بات چیت

   

Ferty9 Clinic

بھوپال : یوکرین سے مدھیہ پردیش کے جبل پور لوٹی کٹنی کی رہنے والی طالبہ سونیدھی سنگھ سے آج مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنو دت شرما نے ویڈیو کال پر بات کی۔اس دوران سونیدھی نے کھجوراہو رکن پارلیمنٹ مسٹر شرما کا شکریہ اداکیا۔مسٹر شرما نے کہا کہ ہندوستانی حکومت وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں یوکرین میں پھنسے ہر ہندوستانی کو صحیح سلامت واپس لانے کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے سونیدھی کے تجربہ کے بارے میں بھی معلومات لی۔