رکن اسمبلی سے بات، وطن واپسی کیلئے کے ٹی آر سے ربط کرنے کا تیقن
یلاریڈی۔ منڈل گندھاری کے منڈل پریشد صدر شریمتی رادھا بلرام کا بیٹا راہول جو چند ماہ قبل ہی ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے یوکرین گیا تھا، وہاں اب روسی اور یوکرین میں جنگ کے آغاز ہونے سے دیگر تمام ممالک کے طلباء و طالبات اپنی جان بچانے پوشیدہ طریقہ سے رہ رہے ہیں اور رہتے رہتے ممالک کی حکومتوں سے جلد سے جلد وطن بلانے کا پرزور طالبہ کررہے ہیں جس میں گندھاری کا طالب علم راہول بھی شامل ہے۔ راہول نے یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر سے ویڈیو کال کرکے یہ بات کرکے وہاں کے خوفناک حالات سے واقف کروایا۔ جلد تلنگانہ و آندھرا کے طلبہ کو وطن بلانے کے انتظام کرنے کو کہا۔ راہول نے فون پر کہا کہ انہیں وقت پر کھانا ضرور دیا جارہا ہے لیکن دوسرے کسی مقام کو منتقل ہونے کی کوئی سہولت نہیں ہے بتایا۔ رکن اسمبلی نے ریاستی وزیر کے ٹی آر سے ربط کرکے یوکرین کی ایمبیسی سے بات کرکے بہت جلد ملک کو بلانے کا تیقن دیا اور جب کا تب یوکرین میں ہو رہے حالات سے واقف کروانے اطلاع دینے واہول کو رکن اسمبلی نے مشورہ دیتے ہوئے حوصلہ رکھنے کو کہا۔