یوکرین طیارہ حادثہ سے ایران کو سبق حاصل کرنا چاہیئے : روس

   

٭ یوکرین کے طیارے کو اتفاقی طور پر مار گرانے کے ایران کے اعتراف پر روس نے کہا کہ اس حادثہ سے ایران کو سبق حاصل کرنا چاہیئے۔ تحقیقات میں اگر یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ ایرانی فوج نے یہ جان بوجھ کر کیا ہے تو یہ حادثہ بند ہوجائے گا ۔ روس کی پارلیمانی بیرونی امور کی کمیٹی کے صدر نشین نے یہ بات کہی۔ عراق میں امریکی ٹھکانوں پر ایران کے میزائل حملہ کے دوران یوکرینی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔