کیف : روس نے یوکرین کے مشرقی علاقے پر فوجی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ اس دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل ماکروں سے کہا کہ وہ کییف کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ڈونیٹسک خطے کے گورنر نے بتایا کہ منگل کے روز مشرقی یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 21شہری ہلاک اور 27دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ ایک ماہ کے دوران کسی ایک دن اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ڈونیٹسک کے گورنر پاولو کرائلینکونے ٹیلی گرام پر بتایا، ”اودیویکا کوک پلانٹ پرروسی قابضین کی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔