یوکرین میںبلجیم کاسفارت خانہ بند

   

انٹورپ : بلجیم نے یوکرین۔ روس جنگ کی وجہ سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اپنا سفارت خانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔بلجیم وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تبدیل ہوتی سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کیف میں بلجیم کے سفارت خانے کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم، ابھی تک یوکرین میں موجود بلجیم کے شہریوں کو بلجیم کونسل خانے سے خدمات دینا جاری رکھیں گے۔وزارت خارجہ کے حکام نے بلجیم کے سفیر کے یوکرین سے انخلاء کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ کیف سفارت خانے کی بعض ذمہ داریاں پولینڈ کے بیلجئیم سفارت خانے کو منتقل کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ بلجیم قونصل خانہ خدمات بھی یوکرین کے ہمسایہ ممالک پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور مولدووا کے بلجیم قونصل خانوں کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔