کیف : یوکرین کی نائب وزیر اعظم ارینا ویریشچک نے بتایا کہ جن علاقوں میں گزشتہ روز لڑائی ہوئی تھی وہاں سے 3,800 سے زائد افراد کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو پوسٹ میں ان علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کے عمل کے حوالے سے بیانات دیے ہیں جہاں جھڑپیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ انخلاء جاری ہے، گذشتہ روز 3ہزار 846 افراد کو نکالا گیا۔ دن کے دوران، 2 ہزار 216 افراد ماریوپول۔برڈیانسک انسانی امدادی راہداریوں کے ذریعے زپوریزیہ پہنچے۔ ان میں سے 1496 ماریوپول شہر سے آئے تھے۔ 720 لوگ پولوہی، واسیلیکا کے شہروں سے آئے تھے۔ویریشچک نے کہا کہ یوکرین کے لوہانسک علاقے کے کچھ شہروں سے ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو بسوں کے ذریعہ نکالا گیا-واضح رہے کہ نائب وزیراعظم نے اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود ملکی عوام کے نقصانات کا جائزہ لینے کو اولین ترجیح دی۔