یوکرین میں اسرائیلی بھی لڑرہے ہیں،روس کا دعویٰ

   

ماسکو : روس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے جلو روسی وزارت خارجہ نیدعویٰ کیا ہے کہ “اسرائیلی کرائے کے فوجی” یوکرین میں ازوف بریگیڈ کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ اسے ماسکو “نازی” کے طور پر بیان کرتا ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے حال ہی میں نازی رہ نما ایڈولف ہٹلر کی اصلیت کے بارے میں بیان میں کہا تھا کہ ہٹلر بھی ’یہودی‘ تھے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ’ماریا زاخارووا‘ نے کہا کہ وہ کچھ ایسا انکشاف کریں گی جو شاید اسرائیلی سیاست دان سننا نہیں چاہتیلیکن ان کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ سپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کرائے کے فوجی ازوف کے جنگجوؤں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔گذشتہ اتوار کو روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے ہٹلر کے بارے میں ایک متنازع بیان جاری کیا تھا جس پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور اسے “ناقابل معافی ، ہتک آمیز اور “خوفناک تاریخی غلطی” قرار دیا تھا۔