نیویارک : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ان کی کمپنی کیاسٹار لنک نیٹ ورک کو امریکا نے کسی قسم کی فنڈنگ نہیںکی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروسز کو امریکی محکمہ دفاع سے فنڈز موصول ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’اسپیس ایکس کو بلا معاوضہ سروسز اور سائبر وار ڈیفنس کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے پر ماہانہ تقریباً 20 ملین ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، لیکن ہم یہ برداشت کرتے رہیں گے‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’اسپیس ایکس کو امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے کوئی رقم نہیں ملی ، لیکن کئی دوسرے ممالک، تنظیمیں اور افراد 11kسے 25k ٹرمینلز کے لیے ادائیگی کر رہے ہیں‘۔