یوکرین میں دھماکے ، دو افراد ہلاک

   

کیف، 23 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہوئے دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔کیف پولیس نے اس کی اطلاع دی۔کیف پولیس کے ترجمان انا زبریوا نے کہا کہ دارالحکومت میں ہونے والے دھماکہ کے بعد پولیس فورس کی تعینات کیا گیا ہے ۔ اس دھماکے میں دو افراد کی موت ہو گئی اور ایک خاتون زخمی ہو گئی جنہیں سنگین حالت میں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوا۔ کیف پولیس کے مطابق دھماکے مرکزی پشکنسکا اسٹریٹ پر واقع پروراک کلب کے پاس ہوا۔